کراچی+ لاہور (کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے دن ملا جلا رحجان رہا۔ بعض حصص کے بھاﺅ میں زیادہ اضافہ سے انڈیکس اور مارکیٹ کی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا لیکن زیادہ کمپنیوں کے بھاﺅ میں کمی کے ساتھ ساتھ حاصر میں سودوں میں بھی نمایاں کمی ہوئی۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو 100 انڈیکس 35.40پوائنٹس کے اضافہ سے بڑھ کر16927.34‘ 30انڈیکس 57.66 پوائنٹس کے اضافہ سے 13779.02 اور تمام حصص کا انڈیکس 25.16 پوائنٹس کے اضافہ سے بڑھ کر11976.54 پر پہنچ گیا جبکہ مارکیٹ کی سرمایہ کاری میں 8 ارب 92کروڑ 16لاکھ 79ہزار939 روپے اضافہ سے مجموعی مارکیٹ سرمایہ کاری بڑھ کر 42کھرب 46ارب 64کروڑ 4لاکھ 38 ہزار10روپے ہوگئی۔ اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے دن 348کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا ۔