لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ و ہدایتکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ میں نے اپنے عروج کے وقت فلم انڈسٹری چھوڑ کر گھر بسایا۔ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے اچھا شوہر اور اچھے سسرالی ملے ہیں۔ شادی کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے، سسرال میں بہت خوش ہوں اور سسرال والے بھی خوش ہیں۔