اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کے اجلاس میں مختلف پیشہ وارانہ گروپوں سے تعلق رکھنے والے گریڈ 21 کے 33 افسروں کو گریڈ 22 میں ترقی دیدی گئی۔ جن افسروں کو ترقی دی گئی ہے ان میں ملک عبدالصمد، انصار جاوید، کسٹمز گروپ کے شاہد رحیم شیخ، آئی جی سندھ فیاض احمد لغاری، عبدالودود شاہ، احسن راجہ، عابد سعید، نوید اکرم چیمہ، ناصر حیات، محمد علی گردیزی، وزارت داخلہ کے شاہد اللہ بیگ، سجاد سلیم ہوتیانہ، محمد شہزاد ارباب، بابر یعقوب فتح محمد ،حسن نواز تارڑ، سیرت اصغر جورا، سیکرٹری تجارت منیر قریشی، سیکرٹری اطلاعات رشید احمد، منظور علی خان، نوید سلیمی، رخسانہ شاہ، شمع احسان خان، احمد رسول بنگش، تنویر احمد، طاہر سعید، عبدالمالک عبداللہ، اکرام اللہ مسعود، نور محمد جادمانی شامل ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ افسروں کو اہلیت کی بنیاد پر ترقی دی گئی ہےاور اس کے لئے سنیارٹی لسٹ اور قواعد کو مدنظر رکھا گیا۔