لاہور (خصوصی رپورٹر) نوازشریف کابینہ کے وزیر خارجہ ان کے دور حکومت میں قومی اسمبلی کے سپیکر اور ہزارہ کی بڑی فیملی کے سربراہ گوہر ایوب خان اپنے صاحبزادے عمر ایوب خان اور رکن خیبرپی کے اسمبلی راجہ فیصل زمان آج جاتی عمرہ میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں مسلم لیگ ن خیبر پی کے کے صدر پیر صابر شاہ، مرکزی نائب صدر امیر مقام، قومی رہنما سردار مہتاب خان اور کیپٹن صفدر بھی موجود ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ گوہر ایوب خان اور عمر ایوب خان مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے جب کہ راجہ فیصل زمان فی الحال مسلم لیگ ن میں باضابطہ طور پر شامل نہیں ہوں گے۔