پروفیسر غفور نے 48ءمیں لکھنﺅ سے ماسٹرز ڈگری لی، 50ءمیں جماعت میں شامل ہوئے

اسلام آباد + لاہور (وقائع نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) جماعت اسلامی کے نائب امیر پروفیسر غفور احمد کے انتقال سے ملک ایک بلند پایہ سیاستدان سے محروم ہو گیا۔ انہیں تمام سیاسی حلقوں میں انتہائی قدرومنزلت سے دیکھا جاتا تھا۔ پروفیسر غفور 26 جون 1927ءکو بھارت کے شہر دہلی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1948ءمیں لکھنﺅ یونیورسٹی سے کامرس میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف کامسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاﺅنٹس پاکستان کے رکن بھی بنے۔ وہ اپنے سیاسی کیئرئیر میں یونائیٹڈ ڈیموکریٹک الائنس اور پاکستان نیشنل الائنس کے سیکرٹری جنرل رہے۔ وہ ذوالفقار بھٹو سے مذاکراتی ٹیم کے رکن بھی رہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...