کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان اسمبلی میں اسلم بھوتانی کی برطرفی کی قرارداد پر خفیہ رائے شماری کے دوران ارکان اسمبلی اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد وہاں موجود ڈی جی پی آر اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے پرسنل سیکرٹری کو ووٹ دکھاتے رہے۔ بلوچستان اسمبلی میں سپیکر اسلم بھوتانی کے خلاف پیش کی جانے والی برطرفی کی قرارداد پر خفیہ رائے شماری کے دوران ارکان اسمبلی اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد وہاں موجود ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلقات عامہ کامران اسد اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے پرسنل سیکرٹری حافظ عبدالباسط کو اپنا ووٹ دکھاتے رہے۔