نیپرا نے بجلی 91 پیسے یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ”کے ایس سی“ کے سوا تمام کمپنیوں پر اطلاق ہو گا

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 91 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ کے ای ایس سی کے سوا ملک بھر کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر اضافے کا اطلاق ہو گا۔ نومبر میں 30 فیصد سے زائد بجلی فرنس آئل پر پیدا کی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے تک یہ اضافہ صارفین تک منتقل نہیں کیا جائے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیول ایڈجسٹمنٹ کے خلاف درخواستوں پر مختصر فیصلہ سنایا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...