لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت 6 ماہ کیلئے ڈیرہ غازی خان منتقل


لاہور (جاوید یوسف سے) لاہور میں واقع انسداد دہشت گردی کی 4 خصوصی عدالتوں میں سے ایک عدالت 6 ماہ کے لئے ڈیرہ غازی خان منتقل کر دی گئی۔ حکم لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے دیا گیا۔ لاہور سے عدالت ڈی جی خان منتقل کرنے کی وجہ ڈی جی خان میں دہشت گردی کی موجودہ عدالت پر کام کا دباﺅ ہے۔ عدالت کے جج موسم سرما کی تعطیلات کے بعد ڈی جی خان میں کام شروع کر دیں گے۔ ڈی سی او نے لاہور سے منتقل ہونے والی عدالت کے لئے جگہ اور عملہ کا انتظام کر دیا۔ منتقل کی جانے والی عدالت میں جو 35 کے قریب مقدمات زیرسماعت تھے وہ لاہور میں باقی تین عدالتوں میں تقسیم کرکے بھیجنے کا فیصلہ ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...