کوئٹہ (بیورو رپورٹ+نوائے وقت رپورٹ) گوادر ائرپورٹ میں دکان پر دستی بم سے حملہ میں 4 افراد زخمی ہو گئے جب کہ کوئٹہ میں بارودی سرنگ دھماکے اور فائرنگ کے نتیجہ میں خاتون سمیت 2 افراد جاںبحق ہو گئے۔ سوان میں نامعلوم افرادکی جانب سے تخریب کاری کی غرض سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے موٹرسائیکل ٹکرانے کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا جس سے پولیس کانسٹیبل رحیم بخش شدید زخمی ہو گیا۔ علاوہ ازیں ہزار گنجی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ٹائر کی دکان پر فائرنگ کرکے ایک شخص محمد رسول کو زخمی کر دیا۔ ادھر پولیس نے کیچی بیگ کے علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی نعش قبضے میں لے کر ہسپتال پہنچا دی جسے نامعلوم افراد نے چاقووں کے وار کرکے ہلاک کر دیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔ علاوہ ازیں عیسیٰ نگری میں رہائش پذیر آصف کی بہن کو سر میں گولی لگی۔ جس سے وہ جاںبحق ہو گئی۔
گوادر ائرپورٹ میں دکان پر دستی بم حملہ، کوئٹہ میں فائرنگ، 2 جاں بحق
Dec 27, 2012