وہاڑی (نوائے وقت رپورٹ + اے پی پی) صدر پیپلز پارٹی پنجاب میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ مخدوم احمد محمود کی بطور گورنر پنجاب تقرری پیپلز پارٹی کیلئے آئندہ الیکشن میں فائدہ مند ہوگی۔ مخدوم احمد محمود پیپلز پارٹی کیلئے ہی کام کریں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ طاہر القادری سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا۔ بروقت الیکشن کرانا چاہتے ہیں اور کرائیں گے۔ سترہ مارچ سے قبل نگران سیٹ اپ آ جائے گا متفقہ نگران سیٹ اپ لایا جائے گا۔ بلاول بھٹو پنجاب کے بڑے سیاستدانوں کا مقابلہ کرنے آ رہے ہیں، تمام سیاسی و مذہبی قوتیں پارلیمانی جمہوری نظام پر متفق ہیں اس کے علاوہ کسی دوسرے نظام کی گنجائش نہیں۔
17 مارچ سے قبل نگران سیٹ اپ آ جائے گا: منظور وٹو
Dec 27, 2012