مقررہ وقت پر انتخابات ملک کو بحرانوں سے بچانے کا واحد راستہ ہیں: فضل الرحمن


سلام آباد(ثناءنےوز) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مقرر وقت پر انتخابات کا انعقاد ہی ملک کو درست سمت میں لے جانے اور بحرانوں سے بچانے کا واحد راستہ ہے۔ عوام کوئی نئی گیم برداشت نہیں کریں گے، سیاست کے ذریعے ہی تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ انتخابات کا التوا مزید مسائل کو جنم دے سکتا ہے اور ملک کسی بڑے بحران کا شکار ہو سکتا ہے۔ مر کزی میڈیا سیل کے مطابق وہ مکہ مکرمہ سے پارٹی رہنماﺅں سے ٹیلی فون پر گفتگو کر رہے تھے۔ مو لانا فضل الرحمن نے کہا کہ انتخابات کے التواکے لئے کچھ کام ہو رہا ہے لیکن قوم ایسی کسی سازش کو قبول نہیں کرے گی۔ جے یو آئی پہلے ہی طے کر چکی ہے کہ اگر ایسا کوئی فیصلہ کیا گیا تو ہم اس کی بھر پور مخالفت کریں گے۔انھوں نے کہا کہ جے یو آئی ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لے گی اور سیکولر لابی اور بیرونی ایجنڈے کے ٹھیکیداروں کو شکست دے گی۔ انھوں نے کہا کہ بیرونی ایجنڈے پر کام کر نے والے پہلے بھی نا کام ہو چکے ہیں اور اب بھی قوم کسی بیرونی ایجنڈے کو قبول کر نے کو تیار نہیں۔ عوام مقررہ وقت پر انتخابات میں امپورٹ سیاست اور نعروں کو مسترد کر دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...