بھوتانی سے کہا تھا دال کھا کر گزارہ کریں، انہوں نے مرغی کھانے پر زور دیا:رئیسانی


کوئٹہ (این این آئی) وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے شروع ہونے سے قبل اور سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد پر امن اور خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے تھے۔ صحافیوں سے انہوںنے وقفے وقفے سے بات چیت کی اجلاس شروع ہونے سے قبل ایک صحافی نے پوچھا کہ سپیکر کے بارے میں کیا پوزیشن ہے۔ انہوںنے کہا کہ میں عینک جیکٹ اور بوٹ پہن کر آیا ہوں، ایک اور سوال کہ کیا سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک منظور ہو جائے گی؟ تو انہوںنے کہا کہ ضرور منظور ہو جائے گی اگر منظور نہ ہوئی ووٹ کم پڑ گئے کوئی بات نہیں ووٹ قندھارسے منگوا لیں گے۔ انہوں نے کہا آئینی ماہرین نہیں کہ یہ بتاﺅں کہ سپیکر کے خلاف جو تحریک منظور ہوئی ہے یہ آئینی تھی یا غیر آئینی البتہ یہ ضرور ہے کہ اس کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جب ان سے پوچھا گیا کہ قائد حزب اختلاف نوابزادہ طارق مگسی کو ہٹایا جا رہا ہے تو انہوںنے کہا کہ یہ میرا کام نہیں۔ انہوںنے کہا کہ اگر تمام اسمبلی حزب اختلاف میں جا کر بیٹھ جائے تو میں اکیلا حزب اقتدار میں جا کر بیٹھوں گا۔ میر صادق عمرانی بڑے قانون دان اور ماہر ہےں بھوتانی سے کہا تھا کہ وہ دال کہا کر گزارا کریں مگر انہوںنے مرغی کھانے پر زور دیا اور کہا کہ میں مرغی کھاﺅں گا۔ انہوںنے کہا کہ سب گھر بھی چلے جائے تومیں گھر نہیں جاﺅں گا بلکہ سیہون شریف چلا جاﺅں گا۔

ای پیپر دی نیشن