81 فیصد پاکستانی سزائے موت کے حامی


 اسلام آباد (آئی این پی) پاکستانی عوام کی اکثریت سزائے موت کی حامی ہے۔ یہ انکشاف گیلپ فاو¿نڈیشن کے ایک تازہ سروے میں کیا گیا ہے۔ برطانوی نیوزویب سائٹ ”دی نیوزویب سائٹ“ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کئے جانے والے اس سروے میں مردوں اور خواتین سے یہ سوال پوچھا گیا کہ ”کیا پاکستان میں سزائے موت ہونی چاہئے“ جس کے جواب میں 81 فیصد شہریوں نے سزائے موت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سزاہونی چاہئے، 10 فیصد نے اس سزا سے اختلاف کرتے ہوئے اسے ختم کرنے کا کہا جب کہ 9 فیصد نے اس پر کوئی جواب نہیں دیا۔ گیلانی فاو¿نڈیشن کی جانب سے اس سروے میں ملک کے چاروں صوبوں سے 2 ہزار 6 سو67 مرد اور خواتین نے اپنی رائے دی۔

ای پیپر دی نیشن