گورنر احمد محمود کے 2 قریبی ساتھیوں کے بعد مزید 7 موجودہ و سابق ارکان اسمبلی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے: ذرائع


لاہور (خبر نگار) گورنر پنجاب مخدوم احمد کے دو قریبی عزیزوں کے اپنے ایک ساتھی سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد 7 مزید موجودہ و سابق ارکان اسمبلی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ باخبر ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کے قریبی یہ ارکان اسمبلی دو دو کر کے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ یاد رہے مخدوم احمد محمود کے گورنر پنجاب کا حلف اٹھانے کے دو گھنٹے بعد ان کے قریبی عزیز دو سابق ارکان اسمبلی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان گورنر ہا¶س میں میاں منظور وٹو کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن