خود کار رائفل کے بانی میخائل کلاشنکوف کی طبیعت خراب، ہسپتال داخل


ماسکو (این این آئی) روسی ساختہ خود کار رائفل کلاشنکوف کے بانی میخائل کلاشنکوف کو نقاہت کی شکایت کرنے کے بعد ہسپتال داخل کرا دیاگیاہے جہاں انھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھاگیا۔ 93 سالہ کلاشنکوف دل کے مریض ہیں اورگزشتہ مارچ سے انھوں نے کام کرنا بند کر دیا تھا ان کی صحت خراب ہوتی جا رہی تھی۔ ان کے ایک دوست نے بتایاکہ انھوںنے گزشتہ ہفتے کلاشنکوف کے گھرجاکران سے ملاقات کی توانھوںنے بتایاتھا کہ بظاہرانھیں کوئی تکلیف نہیں لیکن ان کے اندرتوانائی بالکل ختم ہوچکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن