مجید نظامی اور نوائے وقت پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں: صفیہ اسحاق

Dec 27, 2012

جدہ ( امیر محمد خان سے ) ایڈیٹر انچیف نوائے وقت گروپ مجید نظامی اور نوائے وقت پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں ، نظریہ پاکستان کی آگاہی سے قائد اعظم کا اصل پاکستان بنایا جاسکتا ہے ۔ یہ بات نظریہ پاکستان فورم شعبہ خواتین سعودی عرب کی صدر صفیہ اسحاق نے جد ہ میں نظریہ پاکستان کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس تقریب کا اہتمام فورم کی رکن شبنم زاہد نے کیا تھا، تقریب میںخواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صفیہ اسحاق نے مزید کہا کہ قائد اعظم کے بعد اس ملک کو غیر ملکی ایجنٹوں نے جو اپنے اوپر پاکستانی ہونے کا لبادلہ اوڑھے ہوئے ہیں دونوں ہاتھوں سے لوٹا گو کہ پاکستان کی شکل کو بگاڑ دیا گیا ہے مگر ابھی بھی وقت ہے کہ اگر ہم نظریہ پاکستان کو اپنی نئی نسل تک پہنچادیں تو آنے والی نسل پاکستان کو ایک خوشحال اور قائد اعظم و اقبال کے خوابوں کے مطابق بنائے گی۔نجمہ شاہین،شبنم زاہد ، اقبال تبسم ، سعادیہ کلیم اور دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر تقریب کی منتظم نے نے صفیہ اسحاق اور دیگر کے ہمراہ کیک کاٹا۔ دریں اثناءجدہ میٰں ایک تقریب مسلم لیگ نے قائد اعظم اور نواز شریف کے یوم پیدائش کے حوالے سے کی۔چوہدری محمد اکرام، قائم مقام صدر چوہدری جعفر حسین، سرپرست اعلی مسعود احمد پوری، ملک محی الدین، چوہدری وحید، عنائت جاڑا،چوہدری محمد اعظم طائف کے صدر راجہ ریاض وغیرہ نے خطاب کیا مقررین نے موجودہ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان کے عوام ایک مرتبہ پھر نواز شریف کو وزیر اعظم کی شکل میں دیکھے گے جو اس ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے عوام کے شانہ بشانہ ہونگے ۔ تقریب کا اہتمام جنرل سیکریٹری مسلم لیگ نور آرائیں نے دیگر احباب کے ہمراہ کیا جس میں مسلم لیگ کی خواتین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر قائد اعظم اور نواز شریف کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ 

مزیدخبریں