شدید دُھند کےباعث رات گئے موٹروے کوٹھوکر نیاز بیگ سے پنڈی بھٹیاں انٹرچینج تک بند کردیا گیا تھا جسے اب ٹریفک کیلئےکھول دیا گیا۔

موٹروے ترجمان کےمطابق رات کوشدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ صفرہونے پراسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو پنڈی بھٹیاں انٹر چینج سے جی ٹی روڈ کی جانب منتقل کیا جا رہا تھا تاہم صبح سات بجےکےبعد لاہورموٹروے کو دُھند چھٹنے پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ ادھرلاہورایئرپورٹ پر بھی دھند کےباعث رات کو پروازوں کا شیڈول متاثر رہا جس سے مسافروں کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ای پیپر دی نیشن