حضرت سید ابوالحسن علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے نو سو انہترویں عرس مبارک کی تقریبات یکم جنوری دوہزار تیرہ سے شروع ہونگی ، مزار کو غسل دیا جائے گا بعدازاں ملک و قوم کی ترقی،سلامتی اور امن کیلئے خصوصی دعائیں کی جائینگی۔ عرس کی تقریبات میں اندرون و بیرون ملک سے ممتاز علماءکرام، مشائخ ، سجادہ نشین، دانشور، سیاستدان اور لاکھوں عقیدت مند شرکت کرینگے، اس موقع پر محافل نعت، محافل سماع اور علمی اور روحانی اجتماعات بھی منعقد ہونگے۔ مخیر حضرات کی جانب سے دودھ اور پانی کی سبیلوں کے علاوہ دور دراز سے آئے زائرین کیلئے لنگر کا انتظام بھی کیا جائے گا۔ اس حوالے سے حکومت پنجاب کی جانب سے متعلقہ اداروں کو سیکیوریٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔