گوجرانوالہ کے علاقے شاہین آباد میں پچیس سالہ بلال نے کھانسی کا سیرپ ٹائنو پیا جس سے اس کی حالت خراب ہوگئی اسے ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ دوسری جانب مسلم ٹاؤن کا رہائشی پینتیس سالہ منیر جو کافی عرصے سے نشے کا عادی ہے، جو نشہ کے لئے ٹائنو سیرپ کا استعمال کرتا تھا، گزشتہ روز سیرپ پینے سے اس کی حالت خراب ہوگئی، ورثاء اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال لے آئے جہاں وہ ہلاک ہوگیا، متوفی کے بھائی کا کہنا تھا کہ اس نے کسی میڈیکل سٹور سے مذکورہ سیرپ خرید کر پیا تھا۔ ادھر سیرپ سے متاثرہ پیپلز کالونی کے رہائشی پچپن سالہ اختر کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔