گڑھی خدا بخش میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی پانچویں برسی کے حوالے سے تمام انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔ برسی کی تقریب سے صدر آصف علی زرداری،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اہم رہنما خطاب کریں گے۔ اس موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ گڑھی خدا بخش میں پولیس اور رينجرز کے دس ہزار سے زائد اہلکارفرائض انجام دیں گے۔ اس سلسلےمیں سندھ کے دیگر اضلاع سے بھی پولیس کی نفری طلب کی گئی ہے، دوسری جانب شہید بےنظیربھٹو کی برسی میں شرکت کیلئےلاہور، ملتان، گوجرانوالہ اور پنجاب کےدیگر شہروں کےعلاوہ دوسرے صوبوں سے بھی قافلےگڑھی خدا بخش پہنچ رہے ہیں،دوسرےصوبوں سےپہنچنےوالےقافلوں کیلئےالگ کیمپ لگائےگئےہیں۔بدھ کے روز صدرآصف علی زرداری نے محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر وزیراعلٰی سندھ سیدقائم علی شاہ، یوسف رضا گیلانی ،قمرزمان کائرہ اور رحمان ملک سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ادھر سندھ کےوزیربلدیات آغاسراج درانی کا کہنا ہےکہ جلسے میں عوام کو ایک بڑی خوشخبری دی جائے گی۔
گڑھی خدا بخش میں شہید بے نظیربھٹوکی پانچویں برسی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، تقریب سے صدرآصف زرداری اوربلاول بھٹوزرداری سمیت اہم رہنما خطاب کریں گے۔
Dec 27, 2012 | 10:05