بینظیربھٹو کی برسی کی تقریب میں شرکت کیلئےلاڑکانہ پہنچنےکےبعد میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے رحمان ملک نے کہا افغان صدر کرزئی سے کہا ہے کہ وہ فضل اللہ اور تحریک طالبان پنجاب کے امیرعصمت اللہ معاویہ کو ہمارے حوالے کریں۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ معاویہ اپنے خط کے ذریعے ہمیں سبق پڑھانے کی کوشش نہ کرے۔ کسی کے لیے کام کرنے والے دہشت گرد جلد گرفتار کر لیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت ملی اسوقت ملک میں دہشت گردی کا راج تھا، آج اس میں کمی ہے۔ادھر سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سےبات کرتےہوئےوفاقی وزیرمذہبی امورخورشید شاہ نےکہا کہ ملک میں جاری بد امنی کی وجہ مہنگائی ہے، عالمی اقتصادی بحران کےاثرات پاکستان پر بھی پڑے تاہم حکومت معاشی مسائل کےحل کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ملک میں تناؤ کی کیفیت تھی لیکن حکومت کی مفاہمتی پالیسی نے ماحول میں نرمی پیدا کی۔
وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نےکہا ہےکہ وہ افغان صدرحامد کرزئی سے طالبان رہنما فضل اللہ کوپاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
Dec 27, 2012 | 12:22