سابق امریکی صدرجارج ہربرٹ والکربش کوکرسمس پرتیزبخارکےباعث ہیوسٹن کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،سابق صدرکو ہسپتال کےانتہائی نگہداشت کےوارڈ میں رکھا گیا ہے۔ڈاکٹرزکےمطابق انہیں صرف مصنوعی طریقےسےخوراک دی جارہی ہے۔اٹھاسی سالہ سابق صدرتئیس نومبرسےپھپیڑوں میں تکلیف کےباعث ہسپتال میں داخل تھےتاہم ڈاکٹروں نےکرسمس کےموقع پرانہیں گھرجانےکی اجازت دےدی تھی۔ادھرکرسمس پرخوراک میں بےاحتیاطی نےبش کودوبارہ ہسپتال پہنچادیا۔