نیشنل ٹی بی کنڑول پروگرام کے مطابق پنجاب میں روزانہ چارسومریضوں میں ٹی بی کی علامات پیدا ہورہی ہیں جو کہ ایک خطرناک اعدادوشمارہیں۔

Dec 27, 2012 | 13:01

لاہورمیں ٹی بی کنڑول کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے این ٹی بی سی پی پنجاب کی سربراہ ڈاکٹردرخشاں بدرکا کہنا تھاکہ ٹی بی کے پھیلاؤ کے حوالے سے عوام میں شعورپیداکرنے کی ضرورت ہے ملک میں غربت ،کثیر آبادی اورگھروں میں نامناسب آب وہوا کے طریقوں کی وجہ سے سالانہ تین لاکھ پچیس ہزارافراد ٹی بی کا شکارہورہے ہیں، جودنیا میں ٹی بی سے متاثرہ کئی ممالک میں سب سے زیادہ بیماری پھیلنے کی شرح ہے۔ ڈاکٹردرخشاں بدرنے کہا کہ پنجاب کی بتیسویں جیلوں میں ٹی بی کوکنڑول کرنے کے لیے پنجاب حکومت خصوصی انتظامات کررہی ہے، اس حوالے سے ٹی بی سے آگاہی پروگرام بھی چلائے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں