متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادکوصدرپاکستان کی جانب سے نشان امتیازدیئے جانے پردلی مبارکباد پیش کی۔

Dec 27, 2012 | 13:12

اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ قوم کو ڈاکٹرعشرت العبادجیسے باصلاحیت سپوت پر ناز ہے جنہوں نے صرف تعلیمی میدان ہی میں بڑا مقام حاصل نہیں کیا بلکہ عملی زندگی میں بھی عزت ومرتبہ اورنام ومقام حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ عشرت العباد نے ایم کیوایم کی تربیت پرعمل کرتے ہوئے اپنے فرائض کو جس ایمانداری، دیانتداری اورفرض شناسی سے انجام دیا اس کا اعتراف ہرسچا پاکستانی کرتا ہے۔ الطا ف حسین نے نشان امتیاز ملنے پر گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد، ان کی اہلیہ اور بچوں کوبھی دلی مبارکباد پیش کی جنہوں نے خود بھی بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹرعشرت العبادکو سب سے طویل عرصہ تک صوبہ سندھ کاگورنررہنے کاریکارڈقائم کرنے پربھی مبارکبادپیش کی۔

مزیدخبریں