پولیس کے مطابق ہنگو کی تحصیل ٹل میں نامعلوم شدت پسندوں نےمدثر نامی شخص کے گھرکے باہربم نصب کررکھا تھا۔ اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پرپہنچ کربم کو ناکارہ بنادیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق بم ریموٹ کنٹرول تھا جوکہ تیرہ کلووزنی تھا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
ہنگومیں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے تیرہ کلوگرام وزنی بم ناکارہ بنادیا۔
Dec 27, 2012 | 13:16