لاہور میں گزشتہ چار روز سے دھند نے ڈھیرے ڈال رکھےہیں جس کےباعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔ رات کو شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ صفرہونے پر اسلام آباد سےآنےوالی ٹریفک کو پنڈی بھٹیاں انٹر چینج سےجی ٹی روڈ منتقل کیا گیا تاہم صبح سات بجےکےبعد لاہورموٹروے کو دُھند چھٹنے پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئےکھول دیا گیا تھا۔ ادھرلاہورایئرپورٹ پر بھی دھند کےباعث رات کو پروازوں کا شیڈول متاثر رہا جس سے مسافروں کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب ملک کےدوسری شہروں کی طرح کراچی میں بھی آج صبح سویرے دھند نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لےلیا جس سے موسم سرد ہوگیا۔ دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثرہوئی۔ محکمہ موسمیات نےآئندہ ایک دو روز تک سندھ کےمیدانی علاقوں میں رات اور علی الصبح کے اوقات میں دھند چھائےرہنےکی پیشنگوئی کی ہے۔