سابق اسپیکرقومی اسمبلی گوہر ایوب اپنےبیٹےعمرایوب سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔

Dec 27, 2012 | 14:22

نوازشریف کابینہ کے وزیر خارجہ اور ہزارہ کی بڑی فیملی کے سربراہ گوہر ایوب خان اپنے صاحبزادے عمر ایوب خان اور رکن خیبرپختونخوا اسمبلی راجہ فیصل زمان نے جاتی عمرہ میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر پیر صابر شاہ، مرکزی نائب صدر امیر مقام، قومی رہنما سردار مہتاب خان اور کیپٹن صفدر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گوہر ایوب خان اور عمر ایوب خان نےنوازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتےہوئےمسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ ملاقات کےبعد میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےگوہرایوب نےکہا کہ ہمارےعلاقےمیں مسلم لیگ ن کی مقبولیت زیادہ ہےوہاں ن لیگ کو کامیاب کرائیں گے۔ نوازشریف سےصوبہ ہزارہ کےمتعلق بات ہوئی انھوں نےصوبےکےحق میں آوازاٹھانےکی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزیدخبریں