سکھرمیں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پرہی ہوں گے، اسے کسی صورت ملتوی نہیں کیا جائے گا۔ قمرزمان کائرہ نے کہا کہ بلاول کی آج پہلی تقریر نہیں انہوں نے پہلے بھی تقاریرکی ہیں۔ انہوں نےکہا کہ جمہوریت میں سب کوجلسے کی اجازت ہے، ڈاکٹرطاہرالقادری بھی شوق سے جلسہ کرسکتےہیں تاہم جلاؤ گھیراؤ کسی کو نہیں کرنےدینگے۔ وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردی کی روک تھام کیلئےتمام وسائل بروئےکار لا رہی ہے، دہشتگردوں سے بات چیت ماضی میں بھی کی اور آئندہ بھی کرینگےلیکن جو بھی بات ہوگی وہ آئین اور قانونی کے دائرے میں رہ کرہوگی۔