صدرزرداری اورنوازشریف میں کوئی فرق نہیں، جب تک دیانت دارحکومت نہیں آئے گی عوام کی حالت نہیں بدلے گی۔ عمران خان

میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن نے عوام کوبدحال کردیا ہے پانچ سال کے دوران سوروپے کی قیمت ساٹھ روپے کے برابررہ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے ڈاکواور ٹیکس چوراسمبلیوں میں بیٹھے ہیں آئندہ عام انتخابات میں سیاسی مگرمچھوں کا مقابلہ نوجوانوں سے ہوگا۔ کالا باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ اس دفعہ انتخابات نہ تو نواز شریف جیت سکتا ہے اور نہ زراداری یہ انتخابات صرف اور صرف تحریک انصاف جیتے گی ان کہنا تھا کہ لیب ٹاپ دیکر نوجوانوں کے ووٹ خریدنے کی کوشش کی جارہی لیکن نوجوان لیب ٹاپ لیکر بھی ووٹ مجھے ہی دیں گے انہوں نے کہا کہ پنجاب کا سارا ترقیاتی فنڈ خادم اعلی لاہور میں خرچ کرہے ہیں صرف ایک روڈ پر اب تک بتیس ارب روپے خرچ کیے جاچکے ہیں

ای پیپر دی نیشن