نگران حکومت کے معاملے پرتمام اسٹیک ہولڈرزکواعتماد میں لیا جائے۔ ڈاکٹرفاروق ستار

Dec 27, 2012 | 15:40

لاہورمیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن جانبداری کا مظاہرہ کررہے ہیں اورکراچی میں ایم کیوایم کا مینڈیٹ تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ سیکرٹری الیکشن کمشنرکی جانبداری کی تحقیقات کرائی جائیں اورانہیں عہدے سے ہٹایا جائے۔ فاروق ستارنے واضح کیا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری اورایم کیوایم کا نظریہ ایک ہے، جاگیردارانہ اورفرسودہ نظام کے خاتمے کیلئے دونوں رہنماؤں کی سوچ میں کوئی فرق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں سیاسی اتحاد بھی اسی نقطے پرہوسکتا ہے، اتحاد کیسے اور کن نکات پر ہوگا اس پر بات کرنا ابھی باقی ہے۔

مزیدخبریں