لاہور (نوائے وقت رپورٹ) جذبات اور احساسات کے شاعر منیر نیازی کی ساتویں برسی منائی گئی۔ منیر نیازی 1928ء کو پیدا ہوئے اور 2006ءمیں ہم سے بچھڑ گئے۔ منیر نیازی کا مشاہدہ ہی ان کی شاعری تھا ۔ روایتوں سے بغاوت ان کی شاعری کا خاصا تھا۔ حسن کائنات منیر نیازی کی رگ رگ میں سمایا ہوا تھا۔ بڑی بڑی خوبصورت آنکھیں اور سیاہ گھنیرے بال منیری نیازی کی کمزوری تھی انہوں نے بے شمار گیت، غزلیں اور نظمیں لکھیں۔
منیر نیازی برسی