اسلام آباد(اے پی اے ) ایف بی آر کے ماتحت اداروں نے کیس ٹو کیس بنیاد پر ایف بی آر کی منظوری کے بغیر قومی احتساب بیورو اور ایف آئی اے سمیت دیگر تحقیقاتی اداروں کو ٹیکس دہندگان کے بارے میں ریکارڈ فراہم کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ایف بی آر کے سینئر افسر نے بتایا کہ چیف کمشنرز ریجنل ٹیکس آفسزنے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو خطوط لکھنا شروع کردیے ہیں۔ ماتحت اداروں نے لیٹر میں درخواست کی ہے کہ ان لینڈ ریونیو آپریشن ڈپارٹمنٹ کے لیٹر نمبر C.No.4(5)S(IR-Opration)/2013 پر نظر ثانی کی جائے اور نیب و ایف آئی اے سمیت دیگر تحقیقاتی اداروں کو ٹیکس دہندگان کے ریکارڈ کی فراہمی کے بارے میں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی سیکشن 227(2)کا بھی جائزہ لے کر ہدایات جاری کی جائیںاوراس پر نظر ثانی کی جائے۔
ایف بی آر کی ٹیکس دہندگان سے متعلق معلومات فراہم کرنے سے معذرت
Dec 27, 2013