انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے حکومت پاکستان کو1 3 جنوری تک ڈیڈلائن دیدی

Dec 27, 2013

لاہور(سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے 2 اور 3 فروری کو ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کے متعلق کوئی بھی حتمی فیصلہ لینے سے قبل حکومت پاکستان کو سپورٹس پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے اولمپک موومنٹ کے مطابق بنائے کے لئے  31 جنوری 2014ء کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ آئی او سی کی جانب سے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ کمیٹی میاں ریاض حسین پیرزادہ کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ آئی او سی گذشتہ ایک سال سے حکومت پاکستان کو اس سلسلہ میں درخواست کر رہی ہے لیکن تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔ اگر پاکستان حکومت نے مقررہ ڈیڈ لائن تک اپنی سپورٹس پالیسی کو آئی او سی چارٹر کے مطابق نہ کیا تو سوچی میں 2 اور 3 فروری کو ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ہم امید کرتے ہوئے کہ حکومت پاکستان کے نمائندے اور آئی او سی کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر عمل کیا جائے گا  اور اس میں مزید کوئی تاخیری حربے استعمال نہیں کئے جائیں گے۔ 

مزیدخبریں