یوتھ فیسٹیول : 18 ہزار کھلاڑی اگلے مرحلے میں پہنچ گئے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب یوتھ فیسٹیول 2014ء کے زیراہتمام ہونے والی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے کے 36 اضلاع میں کھیلوں کے میدان کھلاڑیوں سے بھر گئے، پنجاب یوتھ فیسٹیول کے شاندار انعقاد کے چوتھے روز ایک لاکھ 60ہزار نوجوانوں نے شرکت کی ۔ پنجاب کے تیرہ ہزار سے زائد گرائونڈ میں کرکٹ ٹیپ بال، رسہ کشی، اتھلیٹکس، والی بال، بیڈمنٹن، آرم ریسلنگ اور بلیئرڈ کے مقابلے ہوئے۔ سنسنی خیز مقابلوں کے بعد اٹھارہ ہزار کھلاڑیوں نے ایونٹ کے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔ پنجاب یوتھ فیسٹیول 2014ء کے ایونٹس کا لاہور کے سمن آباد ٹائون میںافتتاح   صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان نے خود کرکٹ ، والی بال اور آرم ریسلنگ کھیل کر کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...