قصور (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار)گنڈا سنگھ والا میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ممن والا کا رہائشی اللہ وسایا جو نشہ کا عادی تھا، گھر والے بھی اس سے بہت تنگ تھے۔گزشتہ روز اس نے نشہ حاصل کرنے کے لئے کافی چارہ جوئی کی لیکن نشہ کے حصول کے لئے اُسے کچھ حاصل نہ ہوا تو اس نے دلبرداشتہ ہوکر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی جسے بعد میں پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کرلی۔