ننکانہ صاحب (نامہ نگار) دوستی بس سخت سکیورٹی میں ایک مسافر کو لیکر ننکانہ صاحب پہنچ گئی، ننکانہ امرتسر دوستی بس کے ذریعے بھارت سے ایک مسافر بابا جگتار سنگھ ایلیٹ فورس اور پولیس کے سخت پہرے میں گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب پہنچا ننکانہ امرتسر دوستی بس سروس اکا دکا مسافروں کو لیکر ایک دوسرے کے ملک میں آ جا رہی ہے جو کہ مسلسل ناکامی کا شکار چلی آرہی ہے مذکورہ دوستی بس کی ناکامی کی بڑی وجہ ویزہ کے حصول میں سخت شرائط ہیں۔