راولپنڈی: پھل توڑنے کا جرم، سفاک شخص نے ڈنڈے مار کر بچے کو قتل کر دیا

Dec 27, 2014

راولپنڈی (آئی این پی) راولپنڈی کی ڈھوک گجراں میں پھل توڑنے پر دس سالہ بچے کو قتل کر دیا گیا۔ ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔ دس سالہ یاسین کو پھل توڑنے پر اویس نامی شخص نے ڈنڈوں کے وار کرکے قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔

مزیدخبریں