پورٹ ایلزبتھ (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے پہلے روز 2 وکٹوں کے نقصان پر 270 رنز بنا لئے۔ ویسٹ انڈین کپتان دنیش رام دین نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کالی آندھی کے فیلڈرز نے متعدد کیچ ڈراپ کرکے خود کو مشکل میں ڈال لیا۔ میزبان ٹیم کے ڈین ایلگر 121 اور پیٹرسن 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈوپلیسی 99 اور کپتان ہاشم آملہ 17 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔ پیٹرز اور گبرئیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پورٹ ایلزبتھ ٹیسٹ : جنوبی افریقہ کے 2 وکٹوں پر 270 رنز
Dec 27, 2014