پینٹینگولر ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ ملتان سے کراچی منتقل

Dec 27, 2014

لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ سعیداجمل نے اگر آئی سی سی کا باؤلنگ ٹیسٹ کلیئر بھی کر لیا تو ورلڈ کپ کے لیے ان کی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ سلیکٹرز کریں گے۔جادوگر کے نام سے مشہور پاکستانی اسپنر سعید اجمل پر آئی سی سی نے غیرقانونی باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے پابندی عائد کر رکھی ہے جس کی وجہ سے ان کی ورلڈ کپ میں شرکت پہلے سے ہی مشکوک ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں سعیداجمل کا باؤلنگ ٹیسٹ سات جنوری سے پہلے کرا لیا جائے تاہم ان کے کلیئرہونے کی صورت میں ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ سلیکٹرز کریں گے۔اس موقع پر انہوں نے پینٹینگولر ون ڈے ٹورنامنٹ کوملتان سے کراچی منتقل کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ ڈومیسٹک ون ڈے پینٹینگولر ٹورنامنٹ کے دوران کمشنرکراچی شعیب صدیقی نے مکمل سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی پر شہریارخان نے کہا کہ پاکستان کے پاس بیک اپ میں اچھے لڑکے موجود ہیں۔

مزیدخبریں