لاہور+ اسلام آباد+ پشاور (نامہ نگار+ ایجنسیاں+ نوائے وقت نیوز) دہشت گردوں اور مشکوک افراد کی گرفتاریوں کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کی کارروائی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ لاہور کے ایک میڈیکل کالج کے ہاسٹل سے حساس اداروں نے ڈاکٹر سمیت 5افراد کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پانچوں کالعدم تنظیم کیلئے کام کرتے تھے۔ گرفتار ڈاکٹر نے دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں سہولت کار کا کام سرانجام دیا اور پنجاب میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ بند روڈ لاہور سے مشکوک افغان شہری حکمت اللہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ خوشاب سے 19 مشکوک افراد پکڑے گئے۔ ڈی آئی خان سے 18 مشتبہ افراد، ایبٹ آباد میں 4 افغان باشندے حراست میں لئے گئے۔ جڑانوالہ میں پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم 25 افغانیوں کو قابو کر لیا۔ پشاور میں 200 سے زیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ متعدد سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جس میں دس پستول، تین رائفلیں اور تین سو سے زیادہ کارتوس شامل ہیں۔ دوسری جانب خیبر پی کے پولیس نے 315مشتبہ شدت پسندوں کی فہرست تیار کرلی ہے جن میں 135ایسے افراد بھی شامل ہیں جو مبینہ طور پر دہشت گردوں کے معاونت کار ہیں۔ ان کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔ مہمند ایجنسی کے علاقے صافی میں فورسز نے 87 مارٹر گولے، 66 بارودی سرنگیں، 35 کلو بارود برآمد کر لیا۔ پولیس نے حیدر آباد سے 80 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ سیالکوٹ میں 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے پولیس کے مطابق ان کا تعلق داعش سے ہے۔ تلہ گنگ میں 2 غیر ملکی کوئٹہ سے 21 افغن گرفتار کر لئے گئے۔ دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ احمد پور شرقیہ سے گرفتار دہشت گرد بہاولپور میں خودکش حملہ کرنا چاہتا تھا۔ لاہور گےارہ مبےنہ دہشت گردوں سے تفتےش کے بعد پولےس نے شہر مےںوسےع پےمانے پر سرچ آپرےشن کرنے کی تےارےاں شروع کر دی ہےں۔ ذرائع کے مطابق سانحہ پشاور کے بعد حساس اداروں اور پولےس نے اےک ہفتہ قبل دو مشتبہ افراد کو قذافی سٹےڈےم کے قرےب سے گرفتار کےا اور انکے قبضے سے غےر ممنوعہ اشےاءاور سٹےڈےم کے نقشے بھی برآمد کرکے حساس ادارے کے حوالے کر دیا۔ دوران تفتےش گرفتار ہونے والے دونوں مشتبہ افراد نے بتاےا کہ وہ دہشتگردی کے حوالے سے معلومات حاصل کررہے تھے۔ انکی نشاندہی پر مےنار پاکستان اور گرےن ٹاﺅن سے بھی تےن مشتبہ افراد کو اسلحہ سمےت گرفتارکےا گےا۔ ذرائع کے مطابق پانچ خود کش بمبار کرسمس ڈے اور نےو ائےر نائٹ کے موقع پر دہشت گردی کرنے کی نےت سے شہر مےں داخل ہوئے تھے انکے دےگر ساتھی راولپنڈی، چنےوٹ ربوہ مےں دہشگردی کی بڑی کارروائی کرنے کےلئے موجود ہےں۔ موصول اطلاعات کے بعد حساس ادارے نے پولےس افسروں سے مےٹنگ کی جس کے بعد حتمی فےصلہ کےا گےا کہ شہر مےں افغانےوں اور مشتبہ افراد کے خلاف وسےع پےمانے پر سرچ آپرےشن کےا جائے پولےس ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب مےں سانحہ پشاور کی طرز پر دہشت گردی کا خطرہ ہے۔
آپریشن
لاہور : میڈیکل کالج کے ہاسٹل سے ڈاکٹر سمیت کالعدم تنظیم کے پانچ کارکن گرفتار‘ پنجاب میں پشاور طرز کی دہشت گردی کا خطرہ ہے : پولیس ذرائع
Dec 27, 2014