طرابلس (اے این این) لیبیا کی شدت پسند تنظیم الفجر کے بن غازی کی بندرگارہ السدرا پر حملہ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد22 ہو گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق شدت پسند تیز رفتار کشتیوں پر سوار تھے اور انہوں نے راکٹ فائر کئے۔ جس سے تیل کے ایک ٹینک میں آگ لگ گئی۔ حملوں کے نتیجے میں 22 فوجی ہلاک ہو گئے فوج کے جوابی حملے میں تین کشتیوں کو نقصان پہنچا۔ شدت پسندوں نے بندرگاہ السدرا پر قبضے کی متعدد کوششیں کی ہیں، کیونکہ یہ لیبیا کے تیل سے مالا مال خطے بن غازی کی اہم ترین بندرگاہ ہے۔