ترکی کی مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی جانب سے 380مکانات کی تعمیر کی مذمت

انقرہ (این این آئی)ترکی نے مقبوضہ بیت المقدس شہرمیں اسرائیلی حکومت کی جانب سے 380 مکانات کی تعمیر کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے صہیونی ریاست کی غنڈہ گردی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ترک وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گہا مشرقی بیت المقدس اور فلسطین کے کسی بھی متنازعہ علاقے میں اسرائیل کی توسیعی سرگرمیاں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن