کانو (آن لائن) نائیجیریا کے شمالی شہر کانو میں ایک دہشت گردانہ واقعے میں خود کو دھماکہ خیز مواد کے ساتھ اڑانے سے انکار کر دینے والی ایک تیرہ سالہ بچی نے پولیس کو بتایا ہے کہ اسے اس کے باپ نے شدت پسند گروہ بوکوحرام کے حوالے کیا تھا۔ واضح رہے کہ نائجیریا کے دوسرے سب سے بڑے شہر کانو میں شدت پسند گروہ بوکوحرام نے خودکش بمبار لڑکیاں بھیجی تھیں، جن میں سے ایک لڑکی نے اپنے وجود سے بندھا دھماکہ خیز مواد تباہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔