ہری پور: گھر یلو تنازع پر فائرنگ سے ماں بیٹے سمیت 3 افراد قتل، ملزم گرفتار

ہری پور(آئی این پی) ہری پور میں تھانہ غازی کے علاقے جموں میں مبینہ ملزم نے فائرنگ کر کے تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات میں ماں بیٹے سمیت تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے اطلاع پاتے ہی فوری ایکشن لے کر مبینہ ملزم کو واردات میںاستعمال ہونے والے آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا، مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 28 سالہ نوجوان فہد رفاقت اپنی والدہ زوجہ رفاقت اور اپنے ایک دوست ممتاز کے ہمراہ کہیں جا رہے تھے راستے میں مبینہ ملزم محلہ دار نواز نے مبینہ طور پر بارہ بور سے فائرنگ کر کے تینوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، نعشیں غازی ہسپتال پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور عوام کا جم غفیر ہسپتال امڈ آیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...