گوجرانوالہ (نمائندہ خصو صی)کوٹلی پیر احمد شاہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کی زد میں آ کر راہگیر جاں بحق ہو گیا، ورثاء کا علی پور چوک میں نعش رکھ کر سڑک بلاک کے احتجاج معلوم ہوا ہے کوٹلی پیر احمد شاہ میں دو گر وپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے 2 بچوں کا باپ راہگیر40 سالہ دلاورجاں بحق ہو گیا واقعہ کیخلاف مقتول کے ورثاء نے نعش علی پور چوک میں رکھ کر ٹریفک بلاک کرکے شدید احتجاج کیا تاہم واقعہ کی اطلاع ملنے پر پو لیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کے ورثاء کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی جس مظاہرین منتشر ہو گئے جبکہ دوسری طرف پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔