پی آئی اے کی کراچی سے ملتان پرواز منسوخ‘ مسافروں کا ہنگامہ

ملتان (خاتون رپورٹر) پی آئی اے کی کراچی سے ملتان آنے والی پرواز کے منسوخ ہونے پر مسافروں کا کراچی ائر پورٹ پر ہنگامہ دروازے بند کر دئیے، ہم کسی مسافر کو نہیں جانے دیں گے، جہاز کے مسافروں کی دھمکی اور شورشرابہ پر پی آئی اے حکام نے لاہور آنے والی پرواز کے ذریعے مسافروں کو بھجوایا جہاں سے رات گئے مسافروں کو بذریعہ  بس ملتان بھجوا دیا گیا۔ ملتان آنے والے مسافروں نے نوائے وقت کو بتایا کراچی سے ملتان کی پرواز نے دن کے 2:30 بجے آنا تھا جس میں بیشتر غیر ممالک سے آنے والے پاکستانی بھی تھے جو ناروے‘ اوسلو اور دیگر ممالک سے آئے تھے، ان کی ٹکٹیں ملتان کے لئے بک تھیں مسافروں کے مطابق انہوں نے اپنے خرچ پر ہوٹل میں قیام کیا اور کھانا وغیرہ کھایا جو پی آئی اے کی ذمہ داری تھی، پرواز مسلسل لیٹ کی جاتی رہی، اس دوران بہاولپور کے لئے پروا ز کو روانہ کیا گیا۔ مسافروں نے کہا ہمیں بھی بہاولپور بھجوا دو مگر ان کی ایک نہ سنی گئی اور لاہور بھجوا دیا گیا جہاں وہ رات 9 بجے پہنچے اور رات گئے ملتان کے لئے انہیں روانہ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...