کراچی + اسلام آباد (سٹاف رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ) تھر پارکر چھاچھرو کے علاقے،چھونری، بھٹڑیو مالکانی ،کھیتار چھائو نوہڑی مہیڑ یوسکانی ، مہیڑ سوٹار، مہیڑ مھگیواڑ میں پی آر ایف کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل کیمپوں میں پانچ پولیو کیسزسامنے آگئے۔ نمونیا، جلدی امراض، پیٹ کے امراض اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہزاروں افراد کا طبی معائنہ کیاگیا۔ متاثرین میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئی جبکہ پی آر ایف کے ریلیف دسترخوان پر بہترین کھانے مستحقین کو دیا گیا۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا ہم اپنے ساتھ جو راشن لائے ہیں ان میں گھی آٹا، دالیں چاول، خشک اجناس جیسی چیزیں شامل ہیں جبکہ متاثرہ لوگوں میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے یہاں ہم گزشتہ عرصہ سے واٹر ٹینکرز کی مدد سے لوگوں کو پانی سپلائی کررہے ہیں۔ دریں اثناء قومی ادارہ صحت کے مطابق پشاور سے دو، خیبر ایجنسی اور قلعہ عبداللہ بلوچستان سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 295 ہوگئی ہے۔
ملک بھر میں پولیو کے 9 کیسز سامنے آ گئے، تھر کے میڈیکل کیمپوں میں 5 مریضوںکی تصدیق
Dec 27, 2014