لاہور: نامعلوم افراد نے تاجر کے 11 سالہ بیٹے کو کھیلتے ہوئے اغوا کر لیا

لاہور ( نامہ نگار) لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں نامعلوم افراد نے تاجر کے11سالہ  بیٹے پانچویں جماعت کے طالبعلم کو اغواء کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شیرا کوٹ کے علاقہ ڈبل سڑکاں گلی نمبر15کے  رہائشی تاجر یوسف کا بیٹا پانچویں کا طالب علم عثمان گلی میں بچوں کے ہمراہ کھیل رہا تھا کہ اس دوران اسے نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ مغوی کے والدین غم سے ہلکان ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں۔ پولیس کے مطابق اغوا کاروں نے ابھی تک لواحقین سے تاوان کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ بچے کی بازیابی کیلئے پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...