لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید، حافظ عبدالرحمن مکی، مولانا امیر حمزہ، محمد یحییٰ مجاہد و دیگر نے فریڈم پارٹی مقبوضہ کشمیر کے سربراہ شبیر احمد شاہ کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوںنے کہا کہ شبیر احمد شاہ کی زندگی کا بیشتر حصہ قیدوبند کی صعوبتوں میں گزرا ہے تاہم ان حالات میں بھی ان کی والدہ نے جس جرا¿ت و استقامت سے مشکلات کا مقابلہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔ انہوںنے شبیر احمد شاہ کی والدہ کی مغفرت اور ان کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر شاہ کی والدہ کی وفات پر حافظ سعید، عبدالرحمن مکی امیر حمزہ، محمد یحیٰی کا اظہار افسوس
Dec 27, 2014