اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کےسیکرٹری جنرل جہانگیرترین کی رہائش گاہ پرمذاکرات ہوئے۔ مذاکرات کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ انتخابی دھاندلی سے متعلق مسودے پرتفصیلی بات چیت ہوئی ہےاوراسےآل پارٹیزکانفرنس میں بھی تمام جماعتوں سےشیئرکیا گیا تھا،تحریک انصاف کےساتھ تین پوائنٹس کے علاوہ تمام نکات پراتفاق ہوگیا ہے،اسحاق ڈاراس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت کےساتھ مذاکرات میں کسی نتیجے پرپہنچنے کےلیےبہت پرامید تھا لیکن اپنی توقع کے مطابق گھر نہیں لوٹ رہا۔ آج پھرنیک نیتی سے مذاکرات ہوں گے اور تمام چیزوں کو حل کرنے کی کوشش کریں گے،ساٹ ،شاہ محمود قریشیشاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف اور عمران خان نےاپنےگزشتہ چند اقدامات سےلچک اورفراخدلی کا مظاہرہ کیا،اب امید کرتےہیں کہ حکومت اسی خیرسگالی کے جذبے کے تحت آگےبڑھے گی۔
تحریک انصاف اورحکومت کے درمیان مذاکرات ایک بارپھر تعطل کاشکارہوگئے،آج پھربات چیت ہوگی۔شاہ محمود قریشی کہتےہیں کہ جوڈیشل کمیشن سےمتعلق حکومتی مسودے کو اطمینان بخش نہیں پایا۔
Dec 27, 2014 | 14:40